پیر، 19 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار


بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔


 بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر گزشتہ روز ہونے والی فائرنگ کے الزام میں تین افراد راجستھان سے گرفتار کرلیے گئے ہیں ملزمان ٹرین کے ذریعے فرار ہورہے تھے اور پولیس نے ملزمان کو کوٹا ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا گرفتار ملزمان میں سے دو کا تعلق ریاست ہریانہ اور ایک کا بہار سے ہے جب کہ ملزمان کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے بتایا جاتا ہے۔ 


واضح رہے  کہ ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز ممبئی کے علاقے جوہو میں پیش آیا تھا جب وہ فٹ بال میچ کھیلنے کے بعد روانہ ہورہے تھے فائرنگ کے واقعے میں ٹائیگر شروف محفوظ رہے تھے جب کہ ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔