بجلی چوری والے علاقوں میں ای پی ایم ایس نصب کیا جارہا ہے،اویس لغاری

وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا ہےکہ ڈی جی خان میں وزیراعظم کےاعلان کردہ چار بڑے ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے، کینسراسپتال، سیوریج اور سڑکوں کی کشادگی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔
ڈی جی خان ائیرپورٹ کے توسیعی منصوبےکے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ یہ ائیرپورٹ کوبین الاقوامی پروازوں کیلئے اپ گریڈکیا جارہا ہے، ائیرپورٹ توسیعی منصوبہ ساڑھے 5 ارب روپےلاگت سے جنوری2028 میں مکمل ہوگا۔
وفاقی وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ طے شدہ منصوبے کے مطابق کی جار ہی ہے، 30 فیصد یا اس سے زائد لائن لاسزوالے فیڈرزپرلوڈشیڈنگ جاری رہےگی، صارفین کو بھاری بھر کم بلوں سے بچایا گیا ہے تاہم بجلی چوری کرنے اور بل ادا نہ کرنے والوں کو ریلیف نہیں دیا جائےگا۔
اویس لغاری نے مزید کہاکہ ایران امریکاجنگ کے باعث گیس کی قلت سے بجلی کی پیداوار مہنگی ہورہی ہے، بجلی چوری والے علاقوں میں ٹرانسفارمرز بندکرنےکیلئے ای پی ایم ایس نصب کیا جارہا ہے، الیکٹرو نک پاور مانیٹرنگ سسٹم سے متعلقہ ٹرانسفارمرزبند کیے جائیں گے، ای پی ایم ایس کے نفاذ سے بجلی چور ی والے علاقوں میں فیڈرکے دیگرصارفین متاثر نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں





