لاہور ریلوے ورکشاپ سے ڈینگی لاروا برآمد، وزیر صحت کا متعلقہ افسران کیخلاف مقدمے کا حکم

مصنف:
وزیرصحت پنجاب خواجہ عمران نذیرنے لاہورمیں ریلوے ورکشاپ سےڈینگی لاروا برآمد ہونے پربرہمی کا اظہار کیا، متعلقہ افسران کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت کر دی ۔
وزیرصحت خواجہ عمران نذیر نے لاہورکےمختلف علاقوں میں ڈینگی سرویلنس ٹیموں کےہمراہ اچانک دورہ کیا اورریلوےگودام اورورکشاپ میں چھاپوں کولیڈکیا۔خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ڈینگی کیخلاف کارروائیاں سب کافرض ہیں اگر تاجر یا عام شہری کے خلاف ایف آئی آر ہو سکتی ہے،تو سرکاری افسر کوئی مقدس گائے نہیں۔
وزیر صحت و آبادی نے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کو مزید متحرک ہو کر کام کرنے کی ہدایت کی کہ صوبائی وزیر نے کہا شہریوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔ڈینگی کے خلاف کاروائیوں میں غفلت یا کوتاہی غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
ننکانہ،جدید ویٹرنری آپریشن تھیٹر کا افتتاح
14 منٹ پہلے
اوکاڑہ، پیرا فورس تجاوزات کے خلاف متحرک
21 منٹ پہلے

