پیر، 19 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کے لئےتاجکستان پہنچ گئے

Senator-Muhammad-Ishaq-Dar

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کے لیے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے۔


ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس 19 اور 20 اکتوبر 2026 کو منعقد ہو رہا ہے,دوشنبے آمد پر تاجکستان کے وزیر توانائی و آبی وسائل اور پاکستان تاجکستان مشترکہ کمیشن کے شریک چیئرمین دالر جمعہ، تاجکستان میں پاکستان کے سفیر عرفان احمد، شنگھائی تعاون تنظیم کے لیے پاکستان کے قومی رابطہ کار خلیل ہاشمی اور تاجک حکام نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔