پیر، 19 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شہریار منور نے اپنی اہلیہ اور اداکارہ ماہین صدیقی کو بہترین انسان قرار دیا


پاکستانی اداکار شہریار منور نے اپنی اہلیہ اور اداکارہ ماہین صدیقی کو بہترین انسان قرار دیا-


اداکار شہریار منور احمد علی بٹ کی پوڈکاسٹ میں شہریار منور نے اپنی اہلیہ اور اداکارہ ماہین صدیقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران مجھے احساس ہوا کہ اگر مجھے شادی کرنی تھی تو ماہین ہی سے کرنی تھی ورنہ شاید شادی ہوتی ہی نہیں۔


 شادی پر مبارک باد ملنے پر اداکار نے کہا کہ الحمدللّٰہ! اب تک ازدواجی زندگی اچھی گزر رہی ہے،ماہین مجھے بہت اچھے طریقے سے سنبھا ل لیتی ہیں،جو بذاتِ خود ایک بڑا کام ہے،شادی میں سب سے بڑا چیلنج ایک ہی شخص کے ساتھ روزانہ وقت گزارنا ہے،کسی ایک شخص کے ساتھ روزانہ 16 گھنٹے یا اس سے بھی زیادہ وقت گزارنے کے لیے خود کو تیار کرنا اہم ہے۔


اس موقع پر احمد علی بٹ نے کہا کہ شادی کی حقیقت کا احساس عموماً دوسرے ہفتے میں ہونا شروع ہوتا ہے، جب انسان کو اندازہ ہوتا ہے کہ شریکِ حیات اب مستقل طور پر ساتھ رہنے والا ہے شہریار منور نے بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ کوئی آپ کو یہ نہیں بتاتا کہ شادی کے بعد ایک شخص ہر وقت آپ کے آس پاس موجود ہو گا۔


اس سے قبل داکار نے کہا تھا کہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین کی وہ لڑکی ہے جس کے ساتھ وہ اپنی پوری زندگی گزار سکتے ہیں شہریار نے بتایا کہ ان کی ماہین صدیقی سے پہلی ملاقات ہدایتکار عاصم رضا کے گھر ہوئی تھی جس کے بعد وہ بس دوست تھے وہ ماہین صدیقی کے ساتھ سنڈے کافی پر گئے اور وہ کافی کب ڈنر میں تبدیل ہوگئی انہیں پتہ ہی نہیں چلا کیونکہ انہیں ماہین کے ساتھ وقت کا اندازہ ہی نہیں ہوا اور پورا دن ایک ساتھ گزر گیا۔


انہوں نے بتایاتھا کہ وہ ماہین سے ان کی پہلی باقاعدہ ملاقات تھی اور اس ہی پہلی ملاقات میں انہیں سمجھ آگیا تھا کہ ماہین ہی وہ لڑکی ہے جس کے ساتھ وہ اپنی پوری زندگی گزارنا چاہیں گے، انہوں نے اس کافی ڈیٹ کے بعد جلد ہی ماہین صدیقی کو اپنے والدین سے ملوا دیا اورجلد ہی ان سے شادی بھی کرلی۔ 


واضح رہے کہ شہریار منور اور ماہین صدیقی دسمبر 2024ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔