پیر، 19 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں خالصتان کے حق میں ریفرنڈم- ہزاروں سکھ امڈ آئے

مصنف:

خالصتان ریفرنڈم میں ریکارڈ ٹرن آؤٹ، کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں 18 اکتوبر کو ہزاروں سکھوں نے خالصتان ریفرنڈم میں حصہ لیا۔


سکھ فار جسٹس کے مطابق تاریخی اجتماع کے لیے کینیڈا، امریکہ اور یورپ سے ہزاروں سکھ البرٹا لیجسلیچر گراؤنڈز پہنچے۔ اوٹاوہ کی سڑکوں پر خالصتانی پرچموں کی بہار۔ آزادی کے نعروں سے فضا گونج اٹھی، سکھ عوام ہزاروں کی تعداد میں اپنی گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے اٹاوہ کے الیکشن بوتھز میں ووٹ ڈالنے آئے۔ریفرنڈم کا بنیادی سوال “ کیا بھارتی پنجاب کو ایک خودمختار ملک کا درجہ ملنا چاہئے ؟ً ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل صبح 11 بجے سے سہ پہر تین بجے تک جاری رہا،کینیڈا میں آٹھ لاکھ سکھ آباد ہیں ۔ کمییونٹی کا قابل دید جوش و خروش تھا،سکھ فار جسٹس کے مطابق مودی حکومت کی مبینہ دھمکیوں کے باوجود سکھوں کی بڑی تعداد میں شرکت بھارتی حکومت کےلئے باعث شرمندگی ہے، 15 اکتوبر کو ایف بی آئی نے سکھ رہنما اور سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسل گُرپتونت سنگھ پنوں کی جان کولاحق فوری خطرے سے آگاہ کیا۔ پنوں اس سے قبل 2023 میں امریکہ میں ان کے قتل کی بھارتی سازش کا نشانہ بن چکے ہیں، جس کا تعلق امریکی استغاثہ نے بھارتی حکومتی اہلکاروں سے جوڑا تھا۔ سکھوں نے دھمکیوں کے باوجود ریفرنڈم کا وقت اور جگہ تبدیل کرنے سے انکار کر دیا۔ خالصتان ریفرنڈم میں سخت سیکیورٹی انتظامات مبینہ دھمکیوں کے پیشِ نظر ووٹنگ کے مقام پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔


پولنگ کے اوقات میں توسیع کی گئی طویل قطاروں میں موجود تمام افراد کو ووٹ ڈالنے کا موقع دینے کے لیے ووٹنگ مقررہ وقت سے آگے جاری رہی۔ سکھ فار جسٹس کے مطابق منتظمین نے 23 ہزار سے زائد ووٹوں کی تعداد کو عوامی شرکت کا نمایاں مظاہرہ قرار دیا گیا۔ سیاسی ماہرین کے مطابق خالصتان ریفرنڈم کا سلسلہ: 2021 سے اب تک 8 ممالک میں کامیابی سے منعقد ہو چکا ہے-