مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور کی نماز جنازہ ادا
سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، ہزاروں کارکنان کی شرکت
لاہور( )مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر محمد سرور چوہدری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما ، ہزاروں کارکنان شریک ہوئے ،بعد ازاں مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا
محمد سرور چوہدری کی نماز جنازہ جامع مسجد القادسیہ چوبرجی چوک میں ادا کی گئی، نماز جنازہ مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری نے پڑھائی، نماز جنازہ میں مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید، حافظ عبدالرؤف، ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد نیک گجر،مرکزی ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، علامہ ہشام الہی ظہیر، فہیم الرحمان سہگل، حافظ مسعود کمال ،عظیم الدین لکھوی،جاوید قصوری، مفتی عاشق حسین، شیخ نعیم بادشاہ، مفتی یوسف طیبی، مفتی کلیم اللہ، مفتی عبدالرحمان عابد، فیصل ندیم و دیگر رہنماوں سمیت ہزاروں کارکنان شریک ہوئے، اس موقع پر رہنماوں نے چوہدری محمد سرور کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت، لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ چوہدری محمد سرور ایک فرد نہیں ایک تحریک تھے جنہوں نے اپنی زندگی دین، انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کی، اللہ تعالی انکی جدوجہد کو قبول فرمائے،حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ چوہدری محمد سرور کے نمازجنازہ کے لئے آج قادسیہ بھر چکا ، محمد سرور چوہدری نے زندگی خدمت کے لیے وقف کی ، رب تعالی انکی مغفرت فرمائے ،علامہ ہشام الہیٰ ظہیر کا کہنا تھا کہ چوہدری محمد سرور کو شہادت کی موت ملی ، اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے ،حاجی حنیف کا کہنا تھا کہ 20 برسوں سے چوہدری محمد سرور کے ساتھ تعلق ہے اپنی ذات کے لیے انہوں نے کبھی کوئی بات نہیں کی، مخلوق خدا کی خدمت کیلیے ہمیشہ تیار رہتے تھے،فہیم الرحمان سہگل کا کہنا تھا کہ آج جس شخصیت کے لئے ہم جمع ہیں یہ گواہی ہے کہ وہ اللہ کے نیک بندوں سے ہیں۔ انکی رفاقت میں میں نے بہت کچھ سیکھا ہے، ایسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں،حافظ مسعود کمال،مفتی عاشق حسین،شیخ نعیم بادشاہ،مفتی یوسف طیبی،مفتی کلیم اللہ، فیصل ندیم،مفتی عبدالطیف،مفتی عبدالرحمان عباد، مفتی احسان الحق شہباز،مفتی ابوالقاسم،عرفان مہیس و دیگر کا کہنا تھا کہ چوہدری محمد سرور ہمت اور حوصلے والے انسان، جنہوں نے اپنی زندگی کو امانت سمجھتے ہوئے رب کے دین کے لیے وقف کیا ہوا تھا،چوہدری محمد سرور نے جو خدمات سر انجام دیں ہم سب کے لئے ایک بہترین مثال ہے ،اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے۔





