Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

دو گواہوں نے انمول عرف پنکی کو شناخت کرلیا

drugs
مصنف:

کراچی: منشیات فروشی میں سہولت کاری کے مقدمے میں پراسیکیوشن کے دو گواہوں نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو شناخت کرلیا۔


کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران ملزمہ انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پراسیکیوشن کے گواہ لیڈی کانسٹیبل سونیا اشرف اور تفتیشی افسر منصور نے ملزمہ کی شناخت کی۔سماعت کے دوران لیڈی کانسٹیبل سونیا اشرف نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کو گارڈن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔پبلک پراسیکیوٹر شکیل عباسی نے عدالت کو بتایا کہ دونوں گواہوں نے ملزمہ کو شناخت کرلیا ہے، جبکہ کال ڈیٹا ریکارڈ (سی ڈی آر) سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزمہ منشیات فروشوں سے رابطے میں تھی۔سرکاری وکیل کے مطابق، ملزمہ انمول عرف پنکی کی جانب سے فراہم کردہ لوکیشن پر دیگر ملزمان منشیات سپلائی کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمہ کے خلاف 2018 میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مقدمہ درج کیا تھا۔