ہفتہ، 17 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

دہشت گردی میں ملوث 5 سعودی شہریوں کے سر قلم


ریاض: دہشت گردی میں ملوث 5 سعودی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی۔


سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہفتے کے روز الشرقیہ ریجن میں 5 سعودی شہریوں کی سزائے موت کے فیصلے پر عمل درآمدکیا گیا -


بیان میں کہا گیا کہ ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم میں شمولیت، ہتھیاروں اور بموں کا استعمال کرتے ہو ئے سکیورٹی فورسز، سکیورٹی ہیڈ کوارٹرز اور سکیورٹی گاڑیوں پر فائرنگ، اسلحہ اور گولہ بارود اپنے پاس رکھنا اور مملکت کے اندر دہشت گردانہ کارروائیوں کی مالی معاونت اور ان کی انجام دہی میں مدد فرا ہم کرنا" ان جرائم میں شامل تھا۔


 سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ سکیورٹی اداروں نے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کے بعد متعلقہ عدالت میں پیش کیا، جہاں الزامات ثابت ہونے پر عدالت نے پانچوں کو  سزائے موت سنائی، جس کے بعد سپریم کورٹ اور اپیل کورٹ نے بھی اس سزا کی توثیق کی۔