ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کیلئے7 روزہ منصوبےکی پیشکش کردی

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کیلئے7 روزہ منصوبےکی پیشکش کی ہے-
بغداد میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے 52 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےکہا کہ ایران نے قطرکے ذریعے7 روزہ ایک ٹھوس منصوبہ پیش کیا ہے، ایران ضروری شرائط پوری ہونےکی صورت میں7 دن کے اندر آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی معمول کے مطابق آمدورفت بحال کرنے کے لیے تیار ہے، اب فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنے عوام، اپنی خودمختاری اور اپنے جائز مفادات کا دفاع کیا ہے، ایران نےکبھی اپنے پڑوسی ممالک پر حملہ نہیں کیا بلکہ ان امریکی فوجی اڈوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور تباہ کیا جو بدقسمتی سے ہمارے ہی پڑوس میں واقع ہیں۔
دوسری جانب ایکس پر جاری بیان میں قائم مقام ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل مجید رضا نے امریکا کی جانب سے 'مدر آف آل بمز' کے استعمال کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ بموں کے نام اور ان کے حجم کوئی اہمیت نہیں رکھتے، امریکی بموں کی قیمت واشنگٹن کو عالمی سطح پر اپنی ساکھ، معیشت اور انتخابی سیاست کی صورت میں چکانا پڑےگی۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ نے رمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی۔
جارجیا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ شاید انہوں نے ایرانی رہنماؤں کے معاملے میں کچھ زیادہ ہی سخت رویہ اپنا لیا کیونکہ اب ان کے پاس بات کرنے کے لیے کوئی نہیں بچا۔ ایران کے ساتھ جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں




