ہفتہ، 17 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سہیل آفریدی 3 ساتھیوں سمیت حفاظتی تحویل میں ہیں، عطااللہ تارڑ

tarar ata

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی اور ان کے 3 ساتھی حفاظتی تحویل میں ہیں-


نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ سہیل آفریدی اپنے 3 ساتھیو ں سمیت حفاظتی تحویل میں ہیں ان کی گرفتاری سے متعلق ابھی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں ،سہیل آفریدی کے خلاف کوئی نیا مقدمہ درج نہیں کیا گیا، تمام مقدمات پرانے ہیں اور ان سے متعلق آنے والا ہفتہ اہم ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کے جرائم کی فہرست طویل ہے اور ان کے خلاف مقدمات بھی موجود ہیں خیبرپختونخوا کی ایڈوائزری کونسل کو دیکھنا ہوگا کہ ان کے خلاف کیا چارج شیٹ ہے سہیل آفریدی کے مقدمات کے حوالے سے دیکھیں گے کہ آنے والے دنوں میں کیا پیش رفت ہوتی ہے-


عطااللہ تارڑ نے کہا کہ بدقسمتی سے سیاسی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دی جاتی ہے، حالانکہ اس وقت خیبرپختونخوا کے زخمیوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہےدہشت گردی کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔


انہوں نے کہا کہ سیاست کو سیاست تک محدود رہنا چاہیے اور قومی سلامتی کے معاملات میں سیاست کو شامل نہیں کرنا چاہیے،مولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخوا کی ترقی کے لیے دعا کرنی چاہیے، خیبرپختو نخوا کی ایڈوائزری کونسل میں قابل افراد شامل ہیں جو صوبے کے معاملات کو آگے بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔