ہفتہ، 17 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

امریکی فوج کی عجیب مخلوق کیساتھ خفیہ جنگ، سابق فوجی کے سنسنی خیز انکشافات


سابق امریکی آرمی سنائیپر نک بیٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایریا 51 کے قریب ایک خفیہ فوجی آپریشن کے دوران امریکی فوجیوں نے 3 ریپٹیلیئن (ایلیئنز ) مخلوقات کو ہلاک کیا ہے۔


ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق نک بیٹس کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کی ایک ایلیٹ اسپیشل مشنز یونٹ کے ایک گمنام اہلکار نے انہیں بتایا کہ نواڈا کے صحرا میں ایریا 51 کے قریب ایک انتہائی خفیہ آپریشن کے دو ران امریکی فوجیوں کا سامنا رینگنے والے جانوروں جیسی دکھنے والی 3 عجیب مخلوقات (Reptilian Beings) سے ہوا، جنہیں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔


اس دعوے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس جھڑپ کے دوران ایک امریکی فوجی بھی ہلاک ہوا تھا، لیکن حکام نے معاملے کو چھپانے کے لیے اس کی موت کو ایک عام "تربیتی حادثہ" (Training Accident) ظاہر کیا۔


 نک بیٹس، جنہوں نے عراق اور افغانستان میں خدمات انجام دی ہیں، نے بتایا کہ انہوں نے یہ واقعہ فوج کی ایلیٹ جوائنٹ اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے ایک رکن سے بھی سنا جب وہ پولینڈ میں ایک ساتھ بیٹھے شراب نوشی کر رہے تھے۔


نک بیٹس وہاں یوکرین جنگ پر ایک دستاویزی فلم بنانے گئے تھے، نام ظاہر نہ کرنے والے اس فوجی اہلکار نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی یونٹ کو فورٹ براگ سے فوری طور پر ایریا 51 روانہ کیا گیا تھا۔


یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب زیر زمین انسٹالیشن پر تعینات عملے نے ریڈیو کے روزمرہ کے معمول کے چیکس کا جواب دینا بند کر دیا تھا۔ تحقیقات کے لیے بھیجی گئی ریسکیو ٹیم بھی مبینہ طور پر غائب ہو گئی تھی،مقام پر پہنچنے پر فوجیوں کومبینہ طور پر غیر مانوس انرجی ویپنز فراہم کیے گئے اور پھر انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک زیر زمین سرنگ میں منتقل کیا گیا۔


نک بیٹس نے دعویٰ کیا کہ ٹیم کا سامنا ایک ایسی مخلوق سے ہوا جو دو ٹانگوں پر چلتی تھی، دیکھنے میں ریپٹیلین لگتی تھی اور اس کے پاس بھی اسی قسم کا ایک ہتھیار تھا مبینہ طور پر اس مخلوق نے فائرنگ کر دی جس سےایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیاجبکہ باقی ماندہ فوجیوں نے جوابی فائرنگ کر کے تینوں ایلیئنز نما اس مخلوق کو ہلاک کر دیا۔


انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اس فوجی کی موت کو چھپایا گیا اور سرکاری ریکارڈ میں اسے ایک تربیتی مشق کے دوران حادثہ میں ہلاک ہونے کے طور پر درج کر لیا گیا۔

نک بیٹس کے مطابق انہوں نے شروع میں اس کہانی پر سوال اٹھایا تھا لیکن اس وقت شدید تشویش میں مبتلا ہو گئے جب ایک اور فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر ان کی گردن دبوچ لی اور اس بارے میں بات کرنے کے خلاف سخت وارننگ دی

۔

تاہم ان انتہائی حیرت انگیز دعوؤں کی تائید کے لیے کوئی بھی فوجی ریکارڈ، تصاویر یا آزادانہ شواہد سامنے نہیں آ سکے ہیں۔ نیواڈا میں واقع ایریا 51 طویل عرصے سے ایلیئنز کی کہانیوں کا مرکز رہا ہے۔


امریکی حکومت اور پینٹاگون ہمیشہ ان تمام دعووں کو مسترد کرتے آئے ہیں حکام کا واضح مؤقف ہے کہ زمین پر خلائی مخلوق (Aliens) کی موجودگی یا ایریا 51 میں ان پر تجربات کیے جانے کا کوئی عینی یا جسمانی ثبوت موجود نہیں ہے۔


کلاسیفائیڈ (علانیہ) دستاویزات کے مطابق، ایریا 51 سرد جنگ کے دوران انتہائی خفیہ جاسوس طیاروں (جیسے U-2) کی ٹیسٹنگ کے لیے استعمال ہوتا تھا، جس کی وجہ سے وہاں اڑنے والی چیزوں کو لوگ اکثر یو ایف او (UFO) یا خلائی مخلوق سمجھ لیتے تھے۔