پیر، 19 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کراچی:گارمنٹس فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی


کراچی کے سائٹ ایریا میٹروول میں پلاٹ نمبر اے 14 پر واقع اورمونڈیا گارمنٹس فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی-


آگ بجھانے کے لیے ریسکیو 1122 اور کے ایم سی فائر بریگیڈ کی 5 سے زائد فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ کے ایم سی فائر بریگیڈ کے 2 واٹر باؤزر بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں,جبکہ ممکنہ خطرات کے پیش نظر اسنارکل بھی جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی۔


https://x.com/sumair_shah123/status/2112114092358168798?s=20


فائر بریگیڈ حکام کے مطابق چند روز قبل بھی اسی مقام پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھاحکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری کی بالائی منزل پر گودام قائم ہے،آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔