وزیراعظم کل پشاور کا دورہ کریں گے، مشاورتی کونسل اور مشران سے ملاقاتیں ہوں گی

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف کا کل دورہ پشاور پر پہنچنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد دورہ کررہے ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم کے دورہ پشاور کی تصدیق کی اور کہا کہ توقع ہے کہ وہ کل پہنچیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دورہ پشاور میں وزیر اعظم امن وامان کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں وزیر اعظم کو دہشت گردوں اور فتنہ الخوارج کی سرکوبی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گااور اس میں صوبے کی سیکیورٹی ضروریات سے بھی آگاہ کیا جائے گا ۔
وزیر اعظم ضم اضلاع اور 4 جنوبی اضلاع میں دہشت گردی کے خاتمے اورپائیدار امن اور ترقی کے لئے قائم ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گے اور انہیں فرائض اور ترجیحات سے آگاہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق گورنر وزیر اعظم کو خیبر پختونخوا میں گندم و آٹے کی کمی، گیس اور بجلی لوڈ شیڈنگ، امن وامان، انفراسٹکچر سمیت دیگردرپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
ننکانہ،جدید ویٹرنری آپریشن تھیٹر کا افتتاح
اوکاڑہ، پیرا فورس تجاوزات کے خلاف متحرک

