پیر، 19 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایلون مسک کا ہرامریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر دینے کا اعلان


معروف امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اگلے سال امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کا ایک ایک شیئر دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایلون مسک کے مطابق یہ اقدام ان کے متعدد منصوبوں میں سے پہلا ہوگا، جس کے ذریعے امریکی بچوں کو اسپیس ایکس میں حصص فراہم کیے جائیں گے۔

تاہم، اس اعلان پر عمل درآمد کے طریقہ کار، اہل بچوں کی عمر اور شیئرز کی مجموعی مالیت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔