جمعرات، 12 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شادی کا جھانسہ دے کرلڑکی کو 8 ماہ تک جنسی زیادتی کانشانہ بنانے والا ملزم گرفتار


لاہور میں شادی کا جھانسہ دے کر جواں سالہ لڑکی کو جنسی ذیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔  


کوٹ لکھپت پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم  شہروز کو گرفتار کر لیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن  اسد علی  نے کہا کہ  ملزم لڑکی کو شادی کا جھا نسہ دے کر 8 ماہ تک ذیادتی کا نشانہ بناتا رہا،  متاثرہ لڑکی نے شادی کیلئے اسرار کیا تو ملزم نے تشدد کیا۔


ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی  کا کہنا تھا کہ ملزم شہروز کیخلاف مقدمہ درج جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا، خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔


دوسری جانب 10 نومبر 2026 کو پیش آنے والے اس واقعے میں تقریباً 40 سالہ ایک خاتون کو انتہائی ابتر اور نامناسب حالت میں سڑک پر دیکھا گیا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور خاتون کو اپنی تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔


​ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعلقہ اداروں کی جانب سے اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ خاتون کن حالات، طبی عارضے یا ذہنی دباؤ کے باعث اس کیفیت میں سڑک پر آئیں۔ تاہم، اس واقعے کا سب سے تکلیف دہ پہلو خود واقعہ نہیں بلکہ اس کے بعد سوشل میڈیا پر برپا ہونے والا طوفان اور راہگیروں کا رویہ ہے-


فی الحال پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے خاتون کے ورثاء کی تلاش اور ان کے مکمل طبی و نفسیاتی معائنے کا عمل جاری ہے، جبکہ شہری حلقوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سنسنی پھیلانے کے بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور متاثرہ خاتون کی تصاویر یا ویڈیوز مزید شیئر کرنے سے گریز کریں تاکہ ان کی نجی زندگی اور وقار محفوظ رہ سکے-