ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

دوران پرواز فضائی عملے کو مکا مارنے پر اداکارہ نے معافی مانگ لی

مصنف:

امریکی اداکارہ سیلما بلیئر نے رواں ماہ لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی پرواز میں مبینہ نامناسب رویے پر معذرت کر لی۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ سیلما بلیئر کو رواں ماہ دورانِ پرواز فضائی عملے کے ارکان پر مبینہ حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔اداکارہ نے 30 اکتوبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں واقعے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ان کا کبھی کسی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا۔سیلما بلیئر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کو نقصان پہنچانے یا خوفزدہ کرنے کا نہیں سوچا۔ وہ ان تمام افراد سے معذرت خواہ ہیں جنہیں ان کے رویے سے مایوسی ہوئی، نقصان پہنچا یا جو ان کی وجہ سے خوفزدہ ہوئے۔اداکارہ نے وضاحت کی کہ وہ اس معاملے پر طویل عرصے تک خاموش رہیں کیونکہ ان کے وکلا نے قانونی کارروائی جاری رہنے تک واقعے پر بات نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔


واضح رہے کہ سیلما بلیئر پر لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی پرواز میں ایک فضائی میزبان کو مکے مارنے اور دوسرے کو کاٹنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔نیویارک کے علاقے کوئنز کی عدالت میں اداکارہ کے خلاف اسپتال منتقلی کے دوران پولیس اہلکار اور نرس پر مبینہ حملے کے دو الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔