کراچی: سٹی کورٹ نے عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن کی ضمانت منظور کرلی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ گلریز میمن نے اقرار الحسن کی دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقرار الحسن کے وکیل احمد مسعود نے بتایا کہ اقرار الحسن کے خلاف مقدمے کا چالان جمع ہوچکا ہے، جبکہ ان کی موبائل ڈیوائسز بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں۔اقرارا لحسن کی پہلے درخواست ضمانت مسترد ہو گئی تھی تاہم اب منظور کر لی گئی ہے،اقرارالحسن اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں
مزید پڑھیں





