اداکارہ ہانیہ عامر نے باکسنگ کی ٹریننگ بھی شروع کر دی

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے ڈراموں، فلموں اور گلوکاری کے بعد باقاعدگی کے ساتھ باکسنگ کی ٹریننگ بھی شروع کر دی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہور ہی ہے جس میں اداکارہ کو باکسنگ کی تربیت حاصل کرتے دیکھا جا سکتا ہے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کو ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر باکسنگ کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔
https://www.instagram.com/reels/DdUhjU1OmtV/
ذرائع کے مطابق ہانیہ عامر ان دنوں اسلام آباد میں تقریباً روزانہ عثمان وزیر سے باکسنگ کی تربیت لے رہی ہیں اور وہ اس حوالے سے سنجیدہ ہیں عثمان وزیر نے اپنی باکسنگ ٹریننگ کے ساتھ کوچ کا کردار بھی سنبھال لیا ہے اورہانیہ کو باکسنگ سکھانے میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر میں باکسنگ کا اچھا پوٹینشل موجود ہے۔
عثمان وزیر نے کہا کہ ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو کسی کمرشل یا ڈرامہ شوٹ کی نہیں ہے، ہانیہ کو باکسنگ کا شوق ہے، ان کی پہلی باضابطہ فائٹ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا،وہ ہانیہ کو باکسر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور مستقبل میں ان کا باکسنگ مقابلہ بھی کروایا جائے گا ہانیہ اس سے قبل گلوکاری میں بھی قدم رکھ چکی ہیں، تاہم اب وہباکسنگ کی تربیت کے باعث توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
دوسری جانب باکسنگ سے وابستہ بعض افراد نے ہانیہ عامر کی باکسنگ صلاحیتوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ باکسنگ میں شوق کے ساتھ قدرتی صلاحیت اور مسلسل سخت تربیت بھی اہم ہوتی ہے باکسنگ سے وابستہ افراد کے مطابق یہ کھیل جسمانی برداشت، تیز ردعمل اور رنگ میں فوری طور پر پوزیشن تبدیل کرنے کی صلاحیت کا تقاضا کرتا ہے، جو صرف شوق یا سوشل میڈیا ویڈیوز سے حاصل نہیں ہوتی
مزید پڑھیں





