بدھ، 21 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بھارتی دفاعی کمپنی میں مبینہ کرپشن، 10 فوجی معاہدے تحقیقات کی زد

مصنف:

بھارتی دفاعی کمپنی میں مبینہ رشوت ستانی کے انکشافات کے بعد فوجی معاہدوں کی شفافیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ 2 ہزار کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 10 فوجی معاہدے بھی تحقیقات کی زد میں آگئے ہیں۔


بھارتی جریدے دی اکنامک ٹائمز کے مطابق ایک دفاعی کمپنی کی انتظامیہ پر الزام ہے کہ اس نے تقریباً 500 کروڑ روپے مالیت کا معاہدہ حاصل کرنے کے لیے ایک سرکاری عہدیدار کو رشوت دی۔رپورٹ کے مطابق زیرِ تفتیش کمپنی بھارتی فوج کو گولہ بارود، حملہ آور اور نگرانی کے ڈرونز سمیت مختلف حفاظتی آلات فراہم کرتی تھی۔جریدے کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے نتیجے میں متعلقہ فوجی معاہدے منسوخ ہونے کا خدشہ ہے، جس سے بھارتی فوج کو ہتھیاروں اور دیگر دفاعی سازوسامان کی فراہمی متاثر ہوسکتی ہے۔


دوسری جانب ایک سینئر بھارتی صحافی نے کہاہے کہ مودی حکومت سیاسی مقاصد کے لیے فوجی طاقت کے نام پر مختص وسائل کو کرپشن کی نذر کر رہی ہے۔ مبینہ بدعنوانی کے ان انکشافات نے بھارتی دفاعی خریداری کے نظام اور فوجی معاہدوں کی شفافیت سے متعلق خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔