Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لاہور:ڈیفنس میں غیرملکی لڑکی کا مبینہ ریپ، مقدمہ درج

Raped

لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں غیرملکی لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا-


پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں غیر ملکی خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، لڑکی کی شناخت آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکی ڈیانا کے نام سے ہوئی ہے، جو چند روز قبل لاہور آئی تھیں۔


پولیس نے بتایا کہ ڈیانا نامی لڑکی کو 2 نامعلوم لڑکیاں ورغلا کر پہلے کیفے لے گئی جہاں لڑکیوں کے 3 مرد دوست پہلے سے موجود تھے، کیفے میں وقت گزارنے کے بعد ملزمان غیر ملکی لڑکی کو فلیٹ پر لے گئے۔


ان کا کہنا تھا کہ فلیٹ پر غیر ملکی لڑکی کو نشہ آور چیز پلا کر 3 افراد نے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان رات بھر لڑکیوں کو مبینہ جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد ائیر پورٹ کے پاس چھوڑ کر فرار ہو گئے۔


مقدمے کے مطابق ملزمان آئی فون اور دوسرا قیمتی موبائل فون بھی ساتھ لے گئے، پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کر دی۔