جمعرات، 19 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

انگور اڈہ سیکٹر میں افغان طالبان کی فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جوابی وار، متعدد پوسٹیں تباہ

مصنف:

جنوبی وزیرستان کے انگور اڈہ سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان طالبان پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دیں۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان افغانستان بین الاقوامی سرحد کے انگور اڈہ سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے اشتعال انگیزی اور فائرنگ کی گئی، جس پر پاک فوج نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔کارروائی کے دوران افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں مکمل طور پر مسمار کر دی گئیں، جبکہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں طالبان اہلکار اپنے ہلاک ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر علاقے سے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیے جانے کے بعد علاقے میں صورتِ حال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔