ایشین گیمز 2026: نور زمان اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

مصنف:
جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026 کے اسکواش کے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے نور زمان بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
نور زمان نے کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کے کھلاڑی چی ہی لیونگ کو 3-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔پاکستانی کھلاڑی کی کامیابی کا اسکور 11-7، 11-6، 3-11 اور 11-4 رہا۔اس سے قبل پاکستان کے عشب عرفان بھی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ عشب عرفان نے کوارٹر فائنل میں بھارت کے ویر چوٹرانی کو شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں




