بدھ، 14 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایاز صادق نےحکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکراتی تعطل کی وجہ بتا دی

parlimrnterian

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان حالیہ مذاکراتی عمل، پیشرفت اور اس میں آنے والے تعطل کی تفصیلات بتا دیں-


اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن رہنما بیرسٹر گوہر اور دیگر ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر چیمبر میں سرکاری وفد اور ساتھ واقع ریسٹنگ روم میں اپوزیشن اراکین موجود تھے اور تمام فریقین بہتری کی امید لگائے بیٹھے تھے کہ بات چیت کامیابی کے ساتھ حتمی مرحلے میں داخل ہو جائے گی, تاہم، علامہ ناصرعباس،راجہ پرويز اشرف اور اپوزیشن کے دیگر رہنماؤں نےآئندہ کی نشست پر اتفاق نہ ہونے پر افسو س کا اظہار کیا۔


انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان سے کہا کہ ہماری ہمیشہ یہی خواہش اور کوشش رہی ہے کہ مذاکرات کا راستہ کبھی بند نہیں ہونا چاہیے تمام فریقین کا یہی رسپانس تھا کہ گفتگو کا سلسلہ جاری ر ہنا چا ہیےلیکن آپ کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے اگرچہ اپوزیشن رہنما کےفیصلے محدود تھےتاہم جمہور یت کا حسن مسلسل تبادلۂ خیال میں ہی مضمر ہے۔


انہوں نے ایوان کے اندر حقائق کو مسخ کرنے کی کوششوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہم سب اللہ تعالیٰ کے نام کے نیچے بیٹھے ہیں، پارلیمنٹ کے مقدس ایوان میں صرف سچائی پر مبنی بات ہونی چاہیے۔


جیل میں سہولیات سے متعلق اپوزیشن کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے اسپیکر نے واضح کیا کہ قیدیوں کی دیکھ بھال،خوراک، ادویات اور ملاقاتوں کی مکمل فہرستیں اور حقائق موجود ہیں،لہٰذا بے بنیاد الزامات سے گریز کیا جانا چاہیے۔


اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن دونوں جانب سے مذاکراتی عمل میں تعاون کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سیاسی فریقین افہام و تفہیم اور پارلیمانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے درپیش چیلنجز کا حل تلاش کریں گے۔