جمعرات، 12 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بلوچستان سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، سیکیورٹی کے ساتھ تمام ضروری سہولتیں فراہم کریں گے،سرفراز بگٹی

Sarfraz-Bugti

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں ریکوڈک سمیت معدنیات، تیل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، بلوچستان میں سرخ فیتےکی رکاوٹ نہیں ہوگی ، سر مایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جائےگی-


منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کےسیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، صوبے میں سیکیورٹی کے ساتھ تمام ضروری سہولتیں بھی فراہم کریں گےحکومت نے منرل کور یڈ ور کے لیےنیا سیکیورٹی ڈویژن قائم کیا ہے،جبکہ ایف سی کا نیا ونگ بھی بنایاجا رہا ہے, بلوچستان میں سرخ فیتےکی رکاوٹ نہیں ہوگی ، سر مایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جائےگی، ریکوڈک سمیت معدنیات، تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع موجود ہیں، ریکوڈک منص وبے پر 2029 تک کام شروع ہو جائے گا,سرونہ میں تیل اور گیس کے ایسے ذخائر موجود ہیں جو سوئی کے ذخائر سے بھی زیادہ ہیں۔


گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کار خیبرپختونخوا میں معدنیات کی تلاش کے لیے سرمایہ کاری کریں، پاکستان آنے والے تمام سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں سرمایہ کاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری سب سے بڑی ترجیح ہے، انہیں ون ونڈو آپریشن دیں گے۔ خیبرپختونخوا میں کان کنی کا فروغ چاہتے ہیں، سرمایہ کار صوبے میں منرلز کی تلاش میں سرمایہ کاری کریں، جبکہ خیبرپختونخوا گیس کی پیداوار میں دوسرا بڑا صوبہ ہے۔