پنجاب کے دریاؤں میں سونا موجود ہونے کے شواہد مل گئے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کے پانچوں دریاؤں میں سونے کی وافر مقدار موجود ہونے کے نمایاں شواہد ملے ہیں، خصو صاً میانوالی اور اٹک کے علاقوں میں سونے کے ذخائر کی موجودگی کے امکانات ہیں۔
اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب 5 دریاؤں کی سرزمین ہے اور ان پانچوں دریاؤں میں سونا باقاعدہ طور پر بہہ رہا ہے پاکستان ایک قدرتی خزانے کی مانند ہے اور اس کی دولت زمین کے اوپر اور نیچے دونوں جگہ موجود ہے، جسے تلاش کرکے معاشی ترقی کے لیے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ صوبائی محکمہ معدنیات کی آمدن تقریباً ڈھائی سال پہلے 10 ارب روپے تھی، جو اب بڑھ کر 40 ارب روپے تک پہنچ چکی ہےیہ صرف ابتدا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چنیوٹ میں لوہے کے خام ذخائر کا تخمینہ 26 کروڑ 15 لاکھ ٹن ہے صوبائی حکومت کان کنی کے شعبے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو غیر ضروری دفتری کارروائیوں، بیوروکریسی کی تاخیر اور دیگر رکاوٹوں سے نجات دلانا حکومت کی تر جیح ہےاس مقصد کے لیے ون ونڈو سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو مختلف دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں حکومت سرما یہ کاروں کے ابتدائی اخراجات کم کرنے کے لیے مالی وسائل بھی خرچ کر رہی ہے، جبکہ 5 ارب روپے تک رعایتی قرضوں اور شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی سہولت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں



