کرپٹو کی تاریخ کا سب سے بڑا ہیک، تحریر : مریم ڈار
نقطہ نظرکرپٹو کی تاریخ کا سب سے بڑا ہیک " بائنینس" سے $6.3 ارب ڈالر کیسے نکل گئے؟
پاکستان کے ٹائم کے مطابق 30 اکتوبر 2026، رات کے 1 بج کر 24 منٹ پر، جب زیادہ تر لوگ سو رہے تھے، بائنینس کے ایک ہی والٹ سے ایک ہی ٹرانزیکشن میں $2.5 بلین ڈالر نکل گئے۔ آہستہ آہستہ وہ $2.5 بلین، $6.3 بلین ڈالر بن گیا۔ بائینینس کے مطابق یہ کرپٹو کی دنیا کا آج تک کا سب سے بڑا ہیک ہے۔
ہیکر نے 36 گھنٹے پہلے ٹیسٹ کے طور پہ ایک والٹ پر $2 سے $6 ڈالر کی ٹیسٹ ٹرانزیکشن کی تھی۔
بائنینس کے مطابق سب سی پہلے بائنینس کے ایک ڈیویلپر انجینئر کا لیپ ٹاپ ہیک ہوا،
اس لیپ ٹاپ سے ہیکر کو ایک سروس کانٹینر کا ایکسس مل گیا۔ یہ بائنینس کا اپنا اندرونی سسٹم ہے جہاں سے وہ اپنے اثاثوں کو ادائیگی کے لئے تیار کرتے ہیں ۔اس نے بائنینس کے اپنے ہی سسٹمز کو استعمال کرتے ہوئے ادائیگی کی ریکوئسٹ بھجوا دی۔اور پھر
رات 1:05 پر سب سے پہلے ایکس آر پی نکلا - $296 ملین
پھر بٹ کوائن - $1.47 بلین
پھر ٹرون - $628 ملین
اور پھر ایتھیریم - اور اصل گیم ایتھیریم پر ہی تھی۔ ایتھیریم کے لیے ایک ڈیجیٹل سگنیچر سلپ چاہیے تھی ، تو ہیکر نے کیا کیا؟ اس نے 50 پہلے سے سگنیچر سلپز لیں اور 50 الگ نمبروں کے ساتھ جمع کر دیں۔ ایک نہ ایک تو ملنی ہی تھی۔ اور پھر ایک مل گئی ۔
صرف 3 منٹ 24 سیکنڈ بعد والٹ خالی۔
زیادہ تر پیسہ صرف 20 منٹ میں نکل گیا۔
بائنینس کے مطابق ٹوٹل $6.3 بلین - جو پاکستانی روپوں میں 1.74 ٹریلین روپے بنتا ہے۔ یہ ماضی میں بے بِٹ ایکسچینج پر ہونے والے ہیک سے 4 گنا بڑا ہے۔
اندازہ لگانا ہے تو لگائیں کہ پاکستان کا پورا آئی ایم ایف پروگرام صرف $7 بلین کا ہے، ہیکر نے ایک رات میں تقریباً اتنا ہی نکال لیا۔
ہیکر نے 10% سے زیادہ کے نقصان پر یو ۔ایس۔ ڈی۔ ٹی ،کو بیچ کر ایتھیریم لے لیا۔
اور سب سے فلمی سین - ہیکر کی پرمیشن ابھی بھی بند نہیں ہوئی تھی۔ نئے ڈیپازٹ بائینینس کے والٹ میں آتے رہے اور ہیکر نکالتا رہا۔
بائنینس اور سی ۔زی کی پوسٹ کے بعد بھی 2:44 AM پر ہیکر نے مزید $200 ملین نکال لیے۔
پہلی ٹرانزیکشن کے 2 گھنٹے 10 منٹ بعد جا کر ادائیگی بند ہوئی۔انویسٹیگیشن کے مطابق یہ شمالی کوریا کا گروپ ہو سکتا ہے۔
بائنینس نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی۔
اب کی صورتحال کے مطابق ہیکر کا $3 بلین فریز ہو چکا ہے، یعنی بائیننس نے ریکور کر ہی لیا۔لیکن بائینینس کے مطابق ہیکر کے پاس ابھی بھی $2.4 ٹی۔ آر ۔ایم ، بٹ کوائن اور ایتھیریم پڑا ہوا ہے۔
خود کو ایسی چوریوں سے بچانے کے لیے، سارا پیسہ ایک ہی ایکسچینج پر نہ رکھیں۔
آپ دوسری ایکسچینجز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
یاد رکھیں - ایکسچینج آپ کا والٹ نہیں ہے۔
میں نے سی۔ زی کا ذکر کیا ہے اس کا تھوڑا سا تعارف ہو جائے ۔چانگ پینگ ژاؤ، المعروف سی۔ زی ، بائننس کے بانی ہیں۔ بائننس کی کامیابی میں ان کا بنیادی کردار رہا ہے۔ انہوں نے کرپٹو کرنسی کی دنیا میں اعتماد اور سیکیورٹی کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا۔ بائننس سے متعلق سائبر حملوں اور سیکیورٹی خطرات کے معاملے میں ان کا مؤقف عموماً صارفین کے اثاثوں کے تحفظ اور پلیٹ فارم کی ساکھ برقرار رکھنے پر مرکوز رہا ہے۔ تاہم، سی۔زی اب بائننس کے سی۔ ای۔ او نہیں ہیں۔سی زی نے 2023 میں بائننس کی سربراہی چھوڑ دی تھی۔
بائننس کے تقریباً 6.3 ارب ڈالر کے مبینہ سائبر حملے کے دوران سی۔ زی نے خاموش رہنے کے بجائے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنا ردِعمل دیا۔ ٹوئیٹ کے مطابق بظاہر یہ بائننس پر ہونے والا سائبر حملہ ہے۔ ان کی پوسٹ کے تقریباً آٹھ منٹ بعد بائننس کا پہلا باضابطہ بیان سامنے آیا۔ اس واقعے میں سی۔ زی کا فوری عوامی ردِعمل کرپٹو مارکیٹ میں اعتماد کے حوالے سے بہت اہمیت رکھتا تھا۔
مزید پڑھیں




