پیر، 2 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میر رضا کیس:جے آئی ٹی افسران کی عدم حاضری پر عدالت برہم

mirraza

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے میر رضا کیس میں جے آئی ٹی ہیڈ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔


جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو میر رضا کیس کی سماعت ہوئی, پولیس نے مقدمے کا حتمی چالان پیش نہیں کیا جبکہ جے آئی ٹی کا  کوئی افسر پیش نہیں ہوا۔ جے آئی ٹی افسران کی عدم حاضری پر عدالت برہم ہوگئی جس پر عدالت نے جے آئی ٹی ہیڈ عرفان بلوچ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔


عدالت نے ریمارکس دیے کہ 10 نومبر تک وضاحت کریں کہ حتمی چالان کیوں پیش نہیں کیا گیامدعی مقدمہ کے وکیل نے موقف دیا کہ مقدمے کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے۔ مقدمہ جے آیی ٹی کے سپرد ہوگیا ہے۔ حتمی چالان یا رپورٹ پیش کرنا جے آئی ٹی کی ذہہ دار ی ہے,عدالت نے میر رضا کیس کی مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی-


پولیس کے مطابق فیروز آباد تھانے میں میر رضا کے اغوا اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا, پرانی تفتیشی ٹیم نے کیس کا چالان جمع کرانے کے لیے آج تک مہلت مانگی تھی جوڈیشل کمیشن نے جے آئی ٹی کو تحقیقات مکمل کرکے چالان جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔