بشری بی بی نے ذاتی خرچ پرعلاج کروانے کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا

مصنف:
بشریٰ بی بی نے ذاتی خرچ پر ماہر ڈاکٹر سے علاج کی اجازت دینے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فوری طور پر ماہر امراضِ چشم سے معائنہ ہونا ضروری ہے، ذاتی خرچ پر اپنے ڈاکٹر سے علاج کی اجازت دی جائے اور بشری بی بی کا مکمل میڈیکل ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔
190 ملین پاؤنڈ کیس زیر التوا اپیلوں میں متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ آنکھوں کی حالت تیزی سے خراب ہو رہی ہے,بشری بی بی نے استدعا کی کہ اڈیالہ جیل حکام سے تازہ اور جامع میڈیکل رپورٹ طلب کی جائے اور ان کی تشخیص اور علاج کی مکمل تفصیلات طلب کی جائیں۔
مزید پڑھیں





