ہفتہ، 7 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

9 مئی مقدمات میں قید صنم جاوید نے شوہر سے خلع کیلیےعدالت سے رجوع کرلیا

صنم جاوید پرپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ،عدالت نے صنم جاوید سمیت دیگر 8 ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دی

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید نے شوہر سے علیحدگی کیلیے عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کردیا۔


تفصیلات کے مطابق صنم جاوید نے فیملی کورٹ میں وکیل خدیجہ صدیقی کے توسط سے خلع کی درخواست دائر کی ہے،اپنی درخواست میں صنم جاوید نے لکھا کہ خاوند کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی نہیں ہورہی جس کی وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہورہے ہیں اور اب میں میں مزید شوہر کے ساتھ رشتےمیں نہیں رہ سکتی، صنم جاوید نے استدعا کی کہ عدالت خلع کی ڈگری جاری کرےعدالت نے درخلع کے دعوے پر شوہر عتیق ریاض کو 25 نومبر کیلیے نوٹس جاری کردیا۔


واضح رہے کہ صنم جاوید اور عتیق ریاض 2009 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور پھر اُن کے ہاں دو بچوں کی پیدائش ہوئی۔ پی ٹی آئی کی رہنما اس وقت 9 مئی  کے مقدمات میں جیل میں قید کاٹ رہی ہیں۔