کراچی: سڑک کی تعمیرکے دوران ریلوے پولیس اور کے ایم سی میں جھگڑا

کراچی: چکور نالے پر سڑک کی استرکاری کے دوران ریلوے پولیس اور کے ایم سی سٹی وارڈنز میں جھگڑا ہوگیا,کے ایم سی حکام کے مطابق ریلوے پولیس سٹی وارڈن صائم عمران کو گرفتار کر کے لے گئی ہے۔
شاہراہ فیصل پر ناتھا خان پل کے ساتھ گلستان جوہر کے لیے بنائی گئی چکور نالے کی سڑک پر استرکاری کا کام جاری تھا کہ اس دوران ریلوے پولیس کے اہلکاروں اور کے ایم سی سٹی وارڈنز میں جھگڑا ہوگیا جس پر ڈائریکٹرسٹی وارڈنز نے ریلوے پولیس اہلکاروں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرادیا۔
مدعی صائم عمران کے مطابق ناتھاخان تا پہلوان گوٹھ سڑک کی تعمیرکاکام 4 ماہ سے جاری ہے، گزشتہ روزبھی وہاں ٹریفک مینجمنٹ کی ڈیوٹی پر موجود تھا جہاں ایس اچ اوکینٹ اسٹیشن احسن رشید پولیس اہلکاروں کے ساتھ آئے، مجھےمارا اور مجھےنامعلوم مقام پرمنتقل کیا۔
مدعی مقدمے کا کہنا ہےکہ ایس ایچ او نے پاؤں پکڑنےاور جوتا چاٹنےکے لیےکہا، میرے منع کرنے پر مجھ پر تشدد کیاگیا جس سے میں بے ہوش ہوگیا اور جب ہوش آیا تو عباسی شہید اسپتال میں موجود تھا۔
مزید پڑھیں




