جمعرات، 26 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

جیرڈ کشنر کی ایرانی حکام سے متعدد ملاقاتوں کی تصدیق

v5glofoo_donald-trump_625x300_24_December_24

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی جیرڈ کشنر نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ایران کے ساتھ جاری تنازع کے دوران ایرانی نمائندوں سے متعدد مرتبہ ملاقاتیں کی ہیں۔


’ایم ڈی میٹس‘ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جیرڈ کشنر نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کی صورت حال پر گہری توجہ دے رہے ہیں اور انہوں نے اس بحران سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی ہےٹرمپ ایران کےمعاملے پر بہت زیاد ہ توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور ان کی انتظامیہ صورت حال سےنمٹنے کے لیے مختلف امکانات پر غور کر رہی ہے ,صدر ٹر مپ نے ایران کے معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہوئے ہیں۔


انہوں نے ایران کے معاملے پر یورپی ممالک کے ردعمل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ کشنر کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک امریکا سے بہت زیادہ توقعات رکھتے ہیں، تاہم ایران کے معاملے پر ان کا طرزِعمل متاثر کن نہیں رہا۔


جیرڈ کشنر نے بتایا کہ وہ ایران سے متعلق تنازع کے معاملے پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں کام کر رہے تھے۔


کشنر کی جانب سے ایرانی نمائندوں سے متعدد ملاقاتوں کی تصدیق ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واشنگٹن نے ایران کے حوالے سے اپنے تمام آپشنز کھلے رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ تاہم ان ملاقاتوں کی تاریخ، مقام یا ان میں زیرِ بحث آنے والے معاملات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔