جمعرات، 26 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سوال یہ ہے کہ......تحریر: شازیہ یاسین

نقطہ نظر

ہم اکثر اپنی روز مرہ زندگی میں ہمدردی، محبت ، خلوص،اور دوسروں کی خیر خواہی کا دعویٰ تو کرتے ہیں بل کہ دوسروں کو ان سب کا درس دیتے بھی نظر آتے ہیں لیکن جب بات خود اپنی ذات کی آتی ہے تو پھر شاید ہم خود سے نظریں چرا لیتے ہیں کیوں کہ جب بات دوسروں کو ان کا جائز مقام دینے کی آتی ہے تو ہم ہی پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر ہم واقعی خیر خواہ ہے تو ہم دوسروں کی صلاحیتوں اور خوبیوں کا اعتراف کیوں نہیں کرتے؟

اگر ہم واقعی ہمدرد ہے تو پھر ہم بغیر مفاد کے دوسروں کی مدد کے لیے آگے کیوں نہیں بڑھتے؟

اگر ہی واقعی دوسروں کی کامیابی اور جیت پر خوش ہے تو ہم زندگی دلی سے اسے گلے کیوں نہیں لگاتے؟

احساس برتری اور عدم تحفظ میں ایک واضح فرق ہے۔ ہم میں سے اکثر لوگوں کو یہ لگتا ہے کہ اگر ہم دوسروں کو ان کا اصل مقام دے گے تو شاید ہماری اہمیت کم ہو جایے گی لیکن حقیقت اس سے بالکل بر عکس ہوتی ہے۔ اکثر ہم خود احساس کمتری یا عدم تحفظ کا شکار ہوتے ہیں اسی لیے دوسروں کی حوصلہ افزائی اور تعریف کرنا ہمیں خود کے لیے خطرہ محسوس ہوتا ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ آگے نکلنے کے لیے دوسروں کو پیچھے رکھنا ضروری نہیں ہے بل کہ اپنی منزل کے تعاقب میں مسلسل محنت اور لگن سے چلنا ضروری ہے۔ہمارے معاشرے کا ایک المیہ یہ بھی ہے کہ تعلیمی اداروں، دفاتر اور حتیٰ کہ خاندانوں میں بھی ایک مقابلہ کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے جس میں۔ دوسروں کو ان کا مقام دینا کمزوری سمجھا جانے لگا ہے۔ اگر ہم واقعی مخلص ہے تو ہمیں چاہییے کہ ہم دوسروں کی خوبیوں کو مانیں، انھیں سراہیں، ان کی ترقی میں رکاوٹ بننے کے بجائے ان کے لیے راستے اور اپنے دل وسیع کریں۔ معاشرتی تقاضا تو یہ ہے کہ ہم عدل و انصاف اور عزت و احترام کے اصولوں پر عمل پیرا ہو اور اس میں سب سے اہم بات دوسروں کی صلاحیتوں کا مانتے ہوئے ان کو اصل مقام دینا ہے۔ ہمارا دین اسلام، احادیث اور قرآن مجید کی تعلیم ہمیں سلکھاتی ہے کہ دوسروں کی عزت اس کی نیت، کردار، اور اس کے عمل کی بنیاد پر کی جائے۔ امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول ہے کہ!

"کسی کو اس کے مقام سے کم مت دو ورنہ تم خود اپنے مقام سے گر جاؤ گے۔"

اگر ہم ایک بہتر اور انصاف پسند معاشرے کا قیام چاہتے ہے تو ہمیں چاہییے کہ ہم دوسروں کو سراہنا سیکھیں۔ اپنے دل کو وسیع کریں، دوسروں کو ان کی صلاحیت کے مطابق مقام اور عزت دیں۔اپنےبظرف جو وسیع کر کے رنگ نظری سے بچیں۔ جب کوئی اچھا کام کرے تو اس کے کھلے دل سے تعریف کریں کیوں کہ آپ دوسروں کو سہی دے گے جو آپ کے پاس ہو گا۔ یاد رکھیں دوسروں کی تعریف اور حوصلہ افزائی سے آپ کا وقار کم نہیں بل کہ زیادہ ہوتا ہے۔ دوسروں کی حوصلہ افزائی اور پذیرائی نا صرف ہمارا اخلاقی فریضہ ہے بل کہ یہ ایک اعلیٰ انسانی صفت بھی ہے۔ ہم سب بہت معاشرے، معاشرتی ہمدردی، بھائی چارے اور ترقی کا خواب تو دیکھتے ہیں لیکن اس کے لیے کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہے اگر ہمیں ایک مثالی معاشرے کا قیام چاہییے تو ہمیں اپنی سوچ، انداز، رویے، پر نظر ثانی کرنی ہو گی۔ یاد رکھیں عزت اور وقار دینے سے آپ کے پاس کمی نہیں ہو گی بل کہ آپ کی عزت بھی بڑھے گی۔ دیکھیے نا جب ایک جگہ بہت سے چراغ جل رہے ہو تو ہر چراغ کی اپنی روشنی اور جگہ ہے جس نے اس ساری جگہ کو روشن کیا ہوا یے۔ اسی طرح آپ بھی اپنے حلقہ احباب اور معاشرے میں اپنی روشنی کو کم نا ہونے دیں اور نا کسی کی روشنی میں خلل ڈالیں بل کہ دوسروں کے ساتھ مل کر اپنے ارد گرد روشنی کو بڑھائیں تو کہ ماحول اور زیادہ روشن ہو۔ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل جل کر رہیں دوسروں کی حوصلہ افزائی اور پذیرائی میں دل کو وسیع کریں اور پھر اپنی عزت اور وقار کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیں یقین کریں نتائج آپ کو خود حیران کر دیں گے۔