26 نومبر احتجاج: علیمہ خان کے خلاف درج مقدمے کا فیصلہ آج پھر مؤخر

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ آج چھٹی مرتبہ مؤخر کرتے ہوئے سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے-
عدالتی ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی، اس دوران استغا ثہ یعنی پراسیکیوشن ٹیم اور علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک عدالت کے روبرو پیش ہوئے،سماعت کے موقع پر عدالت نے ملزمان کو حاضری لگوا کر جانے کی اجازت دے دی۔
واضح رہے کہ اس مقدمے میں علیمہ خانم کے خلاف محفوظ فیصلہ اس سے قبل بھی پانچ مرتبہ ملتوی کیا جا چکا ہے
جج امجد علی شاہ کی جانب سے سماعت ملتوی کیے جانے کے بعد اب تھانہ صادق آباد میں درج اس مقدمے کی آئندہ کارروائی اور محفوظ فیصلے سے متعلق پیش رفت 16 دسمبر کو متوقع ہے،یہ فیصلہ بغیر کسی کارروائی کے 16 دسمبر تک مؤخر کیا گیا ہے،انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے یہ فیصلہ 22 ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔
مزید پڑھیں





