جمعرات، 26 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کراچی میں عمارت گرنے کے واقعہ:وزیراعلیٰ سندھ کا سخت ایکشن،اعلیٰ سرکاری افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا

cm murad ali shah

کراچی میں عمارت گرنے کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سخت نوٹس،سیکریٹری بلدیات اور ڈی جی سند ھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت متعدد افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا ۔


وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت بلوچ کالونی کے قریب عمارت گرنے کے واقعے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیر بلد یات ناصر حسین شاہ سے مشاورت کے بعد اہم فیصلے کیےگئے وزیراعلیٰ نےواقعے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایساکوئی واقعہ برداشت نہیں کیا جائے گاجس سے انسانی جانوں کانقصان ہو یا شہریوں کواذیت کا سامنا کرنا پڑ ے۔


اجلاس میں سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا گیا، جبکہ انہیں ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت سے وسیم شمشاد کی معطلی اور ان کے خلاف انکوائری کی سفارش بھی کی۔


وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ نصراللہ عباسی کو بھی عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا، جبکہ وزیر داخلہ کی مشاورت سے مبینہ غفلت پر ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا اس کے علاوہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 16 متعلقہ افسران کو معطل کرنے اور انکوائری میں ملوث پائے جانے والےملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہدایت کی گئی۔


وزیراعلیٰ سندھ نے عمارت کے مالک سلمان طاہر اور بلڈر ذیشان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا، جبکہ عمارت کے آر کیٹیکٹ اور انجینئر کو بھی تحقیقات میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔ چیف سیکریٹری کو اس سلسلے میں ضروری اقد امات کرنے کا حکم دیا گیا۔


تمام افسران کو کراچی ایڈمن سوسائٹی کے پلاٹ نمبر سی 163 پر تعمیر ہونے والی رہائشی عمارت منہدم ہونے کے واقعے کے بعد معطل کیا گیا ہے,600 گز کے پلاٹ پر 6 منزلہ عمارت مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی اور عمارت میں فنشنگ کا کام جاری تھا۔


جمعرات کو دوپہر کے وقت عمارت اچانک گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ اطلاعات کے مطابق 30 سے زائد افراد کے ملبے میں پھنسے ہونے کا خدشہ ہے,جبکہ امدادی کارروائیوں کے دوران اب تک تقریباً 15 افراد کو نکالا جاچکا ہے، واقعے میں اب تک 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں,عمارت گرنے کے واقعے کے بعد ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں، جبکہ سندھ حکومت کی ہدایت پر ایس بی سی اے حکام کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔