جمعرات، 26 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا امتحان دینے کے مواقع کی تعداد 3 سے بڑھا کر 6 کرنے کا فیصلہ

exames-500×294

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی مقابلے(PCS) کے امتحانات میں شرکت کے مواقع 3 سے بڑھا کر 6 کرنے کی ہدایت کردی ہے,یہ فیصلہ 26 نومبر 2026 کو کوئٹہ میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن (BPSC) میں اصلاحات سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا, اس اجلاس میں امتحانی نظام کو جدید اور شفاف بنانے کے لیے درج ذیل اہم اقدامات کی منظوری دی گئی ہے-


وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں صوبائی مقابلے کے امتحانات کے نظام کو جدید، شفاف اور تیز رفتار بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔


اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پی سی ایس امتحانات میں امیدواروں کو شرکت کے 3 کے بجائے 6 مواقع فراہم کیے جائیں روایتی ہاتھ سے لکھے جانے والے پرچوں کی جگہ کمپیوٹرائزڈ امتحانی نظام اور مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ٹیسٹنگ سسٹم متعارف کرایا جائے, پی سی ایس امتحانات ٹوفل اور جی آر ای کے جدید امتحانی معیار کے مطابق منعقد کیے جائیں۔


وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ امتحان کے انعقاد سے نتائج کے اعلان تک تمام مراحل زیادہ سے زیادہ 3 ماہ میں مکمل ہونے چا ہئیں تاکہ محنتی نوجوانوں کو نتائج کے لیے مہینوں انتظار نہ کرنا پڑے حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو مقابلے کے ا متحانات میں آگے بڑھنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا چاہتی ہےاور صوبائی انتظامیہ میں اہل،باصلاحیت اور جد ت پسند افسران لانا چاہتی ہے,امتحانی نظام کو جدید، شفاف، تیز رفتار اور پیپر لیس بنانے کے لیےجامع اصلاحات کی جا ئیں گی، جبکہ میرٹ کی بالادستی اور شفاف انتخاب کے ذریعے نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد مضبوط بنایا جائے گا۔