یورپ میں سائبر حملوں سے سپر مارکیٹس کے فریج اور کولنگ سسٹم خراب

مصنف:
یورپ میں سائبر حملوں کے نتیجے میں سپر مارکیٹس کے فریج اور کولنگ سسٹم خراب ہونے سے خوراک کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق سائبر حملوں سے سویڈن، بیلجیم اور لکسمبرگ کے اسٹورز متاثر ہوئے ہیں، جبکہ آئرلینڈ میں 13 اور بیلجیم میں 15 اسٹورز کے کولنگ سسٹم خراب ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سویڈن میں بعض فریزرز کا درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا، جس کے باعث خوراک کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ یورپی حکام نے سائبر حملوں کے باعث خوراک کی فراہمی متاثر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فرانس میں بھی سپر مارکیٹس کے فریج ہیک کیے گئے تھے۔ دوسری جانب اسرائیل میں بھی اسی نوعیت کے سائبر حملوں کے خدشات کے پیش نظر سپر مارکیٹس اور فوڈ کمپنیوں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں





