منگل، 3 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مریم نواز کی اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے لیے نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری

اپنی چھت اپنا گھر
مصنف:

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے لیے نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری دے دی۔


لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اپنی چھت، اپنا گھر پروجیکٹ سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں اسکیم کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے اسکیم کے لیے نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری دی۔اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پورٹل پر 17 لاکھ سے زائد افراد رجسٹر ہو چکے ہیں، جبکہ اسکیم کے تحت ایک لاکھ 28 ہزار 718 گھر مکمل کیے جا چکے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک لاکھ 71 ہزار 597 افراد کو اسکیم کے تحت قرضے کی دوسری قسط بھی فراہم کر دی گئی ہے، جبکہ 62 ہزار 600 گھر تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اسکیم کے تحت 22 ارب 29 کروڑ روپے کے قرضوں کی اقساط وصول ہو چکی ہیں، جبکہ درخواست دہندگان کو ایک ارب 21 کروڑ 60 لاکھ روپے کے قرضے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسکیم کے ذریعے عوام کو اپنی چھت کی فراہمی کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری دی۔