سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ نے خلع لے لی، عدالت سے ڈگری جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ نے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کر دی ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کی۔ عدالت کے مطابق خاتون شوہر کے ساتھ مزید ازدواجی زندگی گزارنے پر آمادہ نہیں تھیں، عدالت میں مصالحت کی کوششیں بھی کامیاب نہ ہوسکیں۔
عدالت کے مطابق خاتون نے اپنے بیان حلفی میں شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار کیا۔ خلع کی بنیاد پر نکاح ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے عد الت نے قرار دیا کہ حق مہر کے حوالے سے دونوں فریقوں کا ایک دوسرے پر کوئی دعویٰ نہیں ہے۔
بچوں کے نان نفقہ، غیر شادی شدہ بیٹیوں کے اخراجات اور دیگر استدعاؤں سے متعلق باقی دعویٰ واپس لینے پر خارج کردیا گیا۔ عدالت نے خلع کی ڈگری کی مصدقہ نقل شوہر اور متعلقہ یونین کونسل کو بھجوانے کا حکم بھی دیا۔
مزید پڑھیں



