مہمند میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی

مصنف:
مہمند: ضلع مہمند کے علاقے ڈاگ تمانزئی میں انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکاروں پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈاگ تمانزئی میں انسداد پولیو مہم کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا، جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں





