اتوار، 8 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کراچی: پولیس مقابلوں میں ملزمان کی ہلاکت، حراستی اموات تصور ہونگی، پولیس سرجن

0htt5beg_india-police-generic_625x300_23_December_22

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ہلاک ہونے والے تمام افراد کی اموات کو حراستی اموات تصور کیا جائے گا-


پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ سید نے اس حوالے سے مستقل دفتری حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پولیس مقابلوں میں ہلاک ہر شخص کا کیس ضابطہ فوجداری کی دفعہ 176 کے تحت عدالتی ہدایات کے حصول کے لیے مجسٹریٹ کو بھیجا جائے گا جبکہ پوسٹ مارٹم ٹیم کی تشکیل کے لیے متعلقہ کیس پولیس سرجن کو ارسال کرنا لازمی ہوگا۔


حکم نامے کے مطابق ڈیڈ آن ارائیول میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ میں واقعے کی تفصیلات درج کرنا ضروری ہوگا، جبکہ لاش پر موجود اکڑن، بعد از مرگ پڑنے والے نیل کی کیفیت اور شدت، متوفی کے کپڑوں کی تفصیلات اور جسم پر زخموں کی مجموعی تعداد بھی درج کی جائے گی۔


دفتری حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ زخموں کی نوعیت کا تعین میڈیکو لیگل افسر نہیں کرے گا، جب کہ لاش کے ہمراہ اسپتال آنے والے پولیس افسر کےدستخط اور اس کے شناختی کوائف بھی میڈیکو لیگل سر ٹیفکیٹ کے لیے لازمی قرار دیے گئے ہیں۔