اتوار، 8 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ضمنی الیکشن: این اے 77 گوجرانوالہ میں بھی لیگی امیدوار کو برتری


قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ میں بھی ن لیگ کے امیدوار کو برتری حاصل ہے۔


قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ 1 میں ووٹوں کی گنتی جاری ہےحلقے کے مجموعی طور پر 333 پولنگ اسٹیشنز میں سے 274 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راشد بشیر ورک 31 ہزار 119 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار محمد ابراہیم 22 ہزار 103 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 77 مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 چیچہ وطنی میں ن لیگ کے حنیف جٹ کے انتقال کے بعد ضمنی انتخاب کرایا گیا۔


این اے 77 کے ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 11 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں مسلم لیگ (ن) کے راشد بشیر ورک، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے قاضی ابراہیم گجر اور آزاد امیدوار الفت رسول وڑائچ نمایا ں ہیں اس حلقے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنا امیدوار نامزد نہیں کیا، جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کیا ہے۔


دوسری جانب غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ساہیوال کے حلقہ پی پی 203 میں مسلم لیگ (ن) کے محمد اسد حنیف 41 ہزار 605 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے، جبکہ تحریک احساس پاکستان کے امیدوار محمد اویس محمود 25 ہزار 27 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہےمسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی کامیابی کے بعد ان کے ڈیرے پر کارکنوں اور حامیوں نے جشن منایا اور ایک دوسرے میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔