اتوار، 8 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

15 سالہ لڑکے کی 9ویں جماعت کی گونگی بہری طالبہ سے محبت کی شادی


سوشل میڈیا پر پاکستان میں 15 سالہ لڑکے کی 9ویں جماعت کی طالبہ سے محبت کی شادی کے چرچے ہو رہے ہیں-


سوشل میڈیا پر کم عمر جوڑے کی شادی سے متعلق ویڈیو وائرل ہو رہی ہے دولہے نے بتایا کہ میری اپنی اہلیہ سے پہلی ملاقات ایک شادی کی تقریب میں ہوئی تھی جہاں اس نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی تھیں۔ اس کے بعد میں نے شادی کی پیشکش کی اور والدین نے رشتہ طے کیا۔


دولہے نے بتایا کہ جب میں نے اپنے والد کو اس لڑکی کے بارے میں بتایا تو والد نے کہا کہ دیکھ لو وہ لڑ کی بول بھی نہیں سکتی اور سن بھی نہیں سکتی۔ شادی سے پہلے ہم دونوں کی اشاروں میں بات ہوئی اور  مجھے اس سے پہلی ہی نظر محبت ہوگئی تھی۔ ابتدا میں مجھے اہلیہ کے اشارے سمجھنے میں مشکل پیش آئی، لیکن وقت کے ساتھ میں نے اشاروں کی زبان سیکھ لی شادی کے تحفے کے طور پر میں نے اپنی اہلیہ کو بوسہ دیا،میں شادی کے لیے اس قدر پرجوش تھا کہ رات کو بار بار اٹھ کر اپنی شیروانی دیکھتا تھا-


https://x.com/fizimughal/status/2119497067781325136?a=F4JIdnuSj8-IELebF9U&s=20


سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے کم عمری میں شادی پر تشویش کا اظہار کرتےہوئےکہا ہے کہ ایسے واقعات کی تشہیر نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس سے کم عمر بچوں پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں کم عمر لڑکا ابھی اپنی اہلیہ کی کفالت کی ذمہ داری اٹھانے کے قابل بھی نہیں ہے۔


​جس عمر میں بچے کے ہاتھوں میں قلم اور کتاب ہونی چاہیے، وہاں اس کے ہاتھ میں گھر بار کا بوجھ تھما دیا گیا۔ والدین کا کام صرف بچوں کی خواہشات پوری کرنا نہیں بلکہ انہیں زندگی کا شعور، تعلیم اور روز گار کمانے کے قابل بنانا ہے۔ بغیر کسی خود کفالت اور سمجھ بوجھ کے بچوں کو ایسے بندھن میں باندھنا ان کی بنیادوں کو کمزور کرنے کے مترادف ہے تاہم کئی صارفین نے اس پر خوشی کا اظہار بھی کیا اور جوڑے کو دعائیں بھی دیں۔