اتوار، 8 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

عام انتخابات ثابت کرینگےکہ ہمارے فیصلے واشنگٹن یاتل ابیب میں نہیں ہوتے ، ہسپانوی وزیراعظم

spain

اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچیز کا کہنا ہےکہ 29 نومبر کو  ہونے والے عام انتخابات ثابت کریں گےکہ اسپین کے فیصلے واشنگٹن یا تل ابیب سے نہیں بلکہ اسپین میں ہوتے ہیں۔


 انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیدرو سانچیزکا کہنا تھا کہ انتخابات کے ذریعے واضح پیغام دیا جائےگا کہ اسپین کے فیصلے ملک کے اندر ہی کیے جاتے ہیں، نہ کہ بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر امریکا اور برازیل میں حالیہ سیاسی تبدیلیاں ظاہرکرتی ہیں کہ دائیں بازو کی انتہا پسندی کی بڑھتی ہوئی لہر کو واپس موڑا جاسکتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہی تبدیلی اسپین میں بھی آئےگی۔


ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر دائیں بازو کی انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے باوجود اسپین نےکئی اہم معاملات پر اپنا آزادانہ مؤقف برقرار رکھا ہے۔ ان میں ایران کے خلاف جنگ کی مخالفت، غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف آواز اٹھانا شامل ہےکیونکہ اسپین کے فیصلے اسپین میں ہی کیے جاتے ہیں، واشنگٹن، تل ابیب، بیونس آئرس یا ماسکو میں نہیں۔


سانچیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مطالبےکو مسترد کرنے کے اپنے فیصلے کا بھی دفاع کیا، جس میں نیٹو کے رکن ممالک سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 5 فیصد دفاعی اخراجات پر خرچ کریں اسپین فوجی اخراجات میں امریکا کے مطالبےکے مطابق اضافہ کرنےکے بجائے عوامی سہولتوں اور سماجی بہبود کو ترجیح دیتا رہےگا۔