اتوار، 8 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا


پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری اسد حنیف جٹ نے میدان مار لیا ہے۔


حلقہ پی پی 203 چیچہ وطنی کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسد حنیف جٹ 41 ہزار 245 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ تحریک احساس پاکستان کے امیدوار اویس محمود 23 ہزار 167 ووٹ حاصل کرسکے۔


اس طرح مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری اسد حنیف جٹ نے 18 ہزار 78 ووٹوں کی برتری حاصل کی پنجاب اسمبلی کی یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار 122 تھی جب کہ ووٹنگ کے لیے 185 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے، جہاں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی،پولنگ کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔