این سی سی آئی اے کے شکایتی سیل کو نادرا سے منسلک کرنےکا فیصلہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ این سی سی آئی اے کے شکایتی سیل کو نادرا سے منسلک کیا جائے گا تاکہ شکایات کا بروقت ازالہ اور مؤثر مانیٹرنگ ممکن ہو سکے-
محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم سے جلد ملاقات میں این سی سی آئی اے کی استعداد کار بڑھانے کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا، این سی سی آئی اے نے ایک ایسے گینگ کو گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر 5 ہزار پاکستانیوں کو امتحانات پاس کروائے انہوں نے اسے ایک بڑا کیس قرار دیتے ہوئے بتایا کہ فحش مواد سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث 15 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو لاہور اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بیٹھ کر یہ کام کر رہے تھے,کھلی کچہری میں پانچ لڑکیاں ایسی آئی تھیں جو خودکشی کی بات کر رہی تھیں، انہیں ریلیف نہ ملنے پر شدید مایوسی کا سامنا تھا، ان لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے, اگر این سی سی آئی اے کو مطلوبہ وسائل فراہم کئے جائیں تو ادارہ مزید کامیابیاں حاصل کر سکتا ہے-
صوبوں کی تشکیل سے متعلق سوال پر محسن نقوی نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کو اپنی رائے رکھنے کا حق حاصل ہے، ہم جمہوریت کی بات کرتے ہیں اور عوام ہی سپریم ہیں۔ اگر سروے میں لوگ نئے صوبوں کے حق میں رائے دے رہے ہیں تو ریفرنڈم کروا کر عوام کی رائے معلوم کی جا سکتی ہے، تاہم اگر اس سے بہتر کوئی حل موجود ہے تو اس پر بھی غور ہونا چاہیے۔





