2 خواتین کے ساتھ تعلقات:اینوڈیا کے چیف ایگزیکٹو کا مستقبل غیر یقینی صورتحال کا شکار

اینوڈیا (NVIDIA) دنیا کی سب سے بڑی سیمی کنڈکٹر اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چپس بنانے والی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ہے۔
امریکی میڈیا نیویارک ٹائمز اور دی انفارمیشن کی رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ جینسن ہوانگ کے ایک چینی کاروباری خاتون ایلیس ہوانگ سے قریبی ذاتی تعلقات رہے ہیں، جنہیں امریکی انٹیلی جنس حکام چین کے لیے کام کرنے والی مبینہ جاسوس قرار دیتے ہیں۔ اس انکشا ف کے بعد اینویڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آزادانہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور امریکی تفتیشی ادارہ ایف بی آئی (FBI) بھی اس معاملے کا جائزہ لے رہا ہے-
اس کمپنی کی بنیاد جینسن ہوانگ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ 1993 میں رکھی تھی مگر اب شریک بانی کا مستقبل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہےحالیہ دنوں میں جینسن ہوانگ کے 2 خواتین کے ساتھ تعلقات کی رپورٹس سامنے آئی ہیں، جس کے بعد کمپنی کا بورڈ آف ڈائریکٹرز انہیں عہدے سےبرطرف کرنے پر غور کر رہا ہے,جینسن ہوانگ کے 2 افیئرز سامنے آنےکےبعد کمپنی کے شیئرز کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی, اگر جینسن ہوانگ کو عہدے سے ہٹایا جاتا ہے تو 4 ہزار ارب ڈالرز سے زائد مالیت کی کمپنی کا نیا سربراہ کون ہوگا، یہ بھی ابھی تک واضح نہیں۔
اینویڈیا کی مالیت 4 ہزار ارب ڈالر (4 ٹریلین ڈالر) سے زائد ہے اور جینسن ہوانگ نے تین دہائیوں سے زائد عرصے تک اس کمپنی کو چلایا ہے۔ انہوں نے کمپنی میں انتظام کا ایک ایسا غیر روایتی ڈھانچہ بنایا ہے جس میں درجنوں اعلیٰ افسران براہِ راست انہیں جوابدہ ہیں، جس کی وجہ سے کمپنی کے اندر ان کا کوئی واضح متبادل یا جانشین نظر نہیں آتا-
واضح رہے کہ سب سے پہلے یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ جینسن ہوانگ کے چین کے لیے کام کرنے والی ایک مبینہ جاسوس چینی کار و باری خاتون کے ساتھ تعلقات نے چینی کمپنیوں کو کم از کم 7.5 ارب ڈالر مالیت کی چپس کی ترسیل میں سہولت فراہم کی ایلیس ہوانگ نامی ا س خاتون نے اپنے شوہر اور بہن کے ساتھ مل کر چین اور سنگاپور میں کمپنیوں کا ایک وسیع نیٹ ورک قائم کیا تاکہ اینویڈیا کی چپس حاصل کی جاسکیں۔
اس نیٹ ورک کا مرکز 'شنگھائی سینچری لیٹونگ' نامی ایک چینی کمپنی تھی جس کی بنیاد جون 2023 میں رکھی گئی تھی رپورٹ کے مطا بق اس کمپنی نے اکتوبر تک اینویڈیا کے ساتھ 'پریفرڈ کلاؤڈ پارٹنر' کا درجہ حاصل کر لیا تھا، جس سے اسے کمپنی کی چپس تک ترجیحی ر سائی مل گئی۔
جینسن ہوانگ نے ملازمین کے نام ایک پیغام میں اپنی اہلیہ سے بے وفائی اور اس تعلق کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت کی ہے، تاہم چینی وزارت خارجہ نے جاسوسی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ دوسری جانب، امریکی کانگریس کے اراکین کی جانب سے ان کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے اور ایک اور مبینہ تعلق کی خبر سامنے آنے کے بعد اینویڈیا کا بورڈ بھی ان کی برطرفی پر غور کر رہا ہے-
چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کی تکنیکی ترقی خودمختار جدت طرازی اور کھلے عالمی تعاون کی مرہونِ منت ہے۔ انہوں نے واشنگٹن کو متنبہ کیا کہ امریکی فریق ٹیکنالوجی کی ناکہ بندی مسلط کرنے کی آڑ میں اس طرح کے ‘جاسوسی بیانیے’ گھڑنے کا سلسلہ بند کرے۔
اس معاملے کی تحقیقات ابھی جاری ہی تھی کہ اب جینسن ہوانگ کا اینوڈیا کی ہی ایک سنیئر عہدیدار کمبرلی پاؤل کے ساتھ تعلق کی رپورٹ سامنے آئی ہےکمبرلی پاؤل اینوڈیا کے ہیلتھ کیئر شعبے کی نائب صدر ہیں اور براہ راست جینسن ہوانگ کو رپورٹ کرتی تھیں، کمپنی کے اپنے ضابطہ اخلاق کے تحت ماتحت ملازمہ کے ساتھ تعلق رکھنا اینوڈیا کے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
اینوڈیا کے شیئر ہولڈرز نے بھی حقائق چھپانے پر کمپنی اور چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہےاس حوالے سے گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کو سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
امریکی صدر کے مطابق انہوں نے ان الزامات پر جینسن ہوانگ سے بات نہیں کی ہے تاہم انہوں نے جینسن ہوانگ کو ایک اچھا انسان قرار دیا اور کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہوگا۔ انہوں نے اتنا زبردست کام کیا ہے-





