دیپیکا پڈوکون نے اپنی دوسری بیٹی کا نام بتادیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے اپنی دوسری بیٹی کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے ہندو تہوار دسہرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ کے ذریعے بیٹی کے نام کا اعلان کیا اور خاندان کی ایک مشترکہ تصویر بھی شیئر کی، شیئر کی گئی تصویر میں جو ڑ ے کی بڑی بیٹی دعابھی اپنی ننھی بہن کے ساتھ دکھائی دے رہی ہے-
تصویر میں پوری فیملی نے گولڈن رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جب کہ اداکارہ نے اپنی نومولود بیٹی کو اٹھا رکھا ہے،اسٹار جوڑی نےبتایا کہ انہوں نے اپنی دوسری بیٹی کا نام ’دیوی پڈوکون سنگھ‘ رکھا ہے-
https://www.instagram.com/p/DetxKb1sKKD/?utm_source=ig_embed&ig_rid=AaEqbHJffrf430ie0ucZSfJ
اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد بالی وڈ انڈسٹری کی نامور شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ جوڑے کی پہلی بیٹی دعا پڈوکون سنگھ 8 ستمبر 2024 کو پیدا ہوئی تھی، دیپیکا اور رنویر کی محبت کی کہانی کا آغاز 2013 میں فلم ’گولیوں کی راس لیلا رام لیلا‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوا کئی سا ل تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد دونوں نے 14 نومبر 2018 کو اٹلی میں شادی کی تھی۔
مزید پڑھیں




