بدھ، 21 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

صرف لاہور ہی کیوں، پنجاب بھر میں بسنت منانے کا فیصلہ

kite
مصنف:

لاہور: پنجاب حکومت نے آئندہ سال صوبے بھر میں بسنت کا تہوار منظم انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت مارچ کے دوسرے ہفتے مختلف مقامات پر بسنت کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔


حکومتی ذرائع کے مطابق بسنت کے انعقاد کے لیے انتظامی منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، جبکہ مخصوص مقامات پر پتنگ سازی کی اجازت دینے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پتنگوں اور ڈور کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بھی لائحہ عمل تشکیل دیا گیا ہے۔ بسنت کے انعقاد کو باقاعدہ بنانے کے لیے پنجاب حکومت قانون سازی کرے گی، جس میں پتنگ بازی سے متعلق حفاظتی اقدامات اور ضوابط شامل ہوں گے۔حکومتی ذرائع کے مطابق بسنت کے لیے نامزد مقامات اور تہوار کے انعقاد سے متعلق قواعد و ضوابط کا اعلان جلد متوقع ہے۔