ہفتہ، 7 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

حوثی حملوں کا خدشہ: مدینہ میں تعلیمی ادارے بند

iran

مدینہ منورہ کی گورنریٹ ینبع کے تمام تعلیمی اداروں کی بندش اور صرف آن لائن کلاسوں کی مدت میں 12 نومبر تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔


امارتِ مدینہ منورہ کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ینبع گورنریٹ کے تمام متعلقہ طلبہ و طالبات کو گھروں سے تعلیم حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے,اس فیصلے کا اطلاق صرف طلبہ تک محدود نہیں بلکہ اسکولوں کے تدریسی اور انتظامی عملے پر بھی ہوگا۔


اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام طلبہ اور طالبات آن لائن کلاسز میں شرکت کریں گے۔اساتذہ اور اسکولوں کا انتظامی عملہ بھی فیصلے کے دائرہ کار میں شامل ہوگا۔ تدریسی سرگرمیاں مدرستی پلیٹ فارم اور دیگر منظور شدہ تعلیمی پلیٹ فارمز کے ذریعے جاری رہیں گی۔


سعودی وزارتِ تعلیم کے منظور شدہ ڈیجیٹل تعلیمی نظام کے تحت طلبہ اپنی کلاسز، اسباق اور تعلیمی سرگرمیاں آن لائن جاری رکھ سکیں گے

مدرستی پلیٹ فارم کے ذریعے اساتذہ طلبہ کو تعلیمی مواد فراہم کرنے، آن لائن تدریس اور تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے سہولیا ت فراہم کرتے ہیں۔


اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ احتیاطی انتظامات کے باوجود طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو اور تعلیمی سال کا معمول برقرار رکھا جا سکے،امارتِ مدینہ منورہ کے مطابق آن لائن تعلیم میں توسیع کا فیصلہ احتیاطی اقدامات کے تسلسل کے طور پر کیا گیا ہے۔